پاک فضائیہ کی مشق 'انڈس شیلڈ' کے انعقاد کی تیاریاں جاری

پاکستان خبریں خبریں

پاک فضائیہ کی مشق 'انڈس شیلڈ' کے انعقاد کی تیاریاں جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 24 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

اسلام آباد : پاک فضائیہ کی مشق انڈس شیلڈ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہے ، ائیرپاور سینٹر آف ایکسیلنس کی مشقیں اکتوبر میں منعقد ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا ائیر پاورسینٹرآف ایکسیلنس جلد بین الاقوامی فضائی مشق کا انعقاد کرے گا، ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی مشق "انڈس شیلڈ” میں دوست ممالک کی فضائی افواج شریک ہوں گی اور میزبان پاک فضائیہ کےساتھ ترکی اورسعودی عرب کی فضائی افواج بھی حصہ لیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ انڈس شیلڈ مشقیں اکتوبر کے اوائل میں منعقد کی جائیں گی، ائیر پاور سینٹر آف ایکسیلنس کے تحت مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی اور مشترکہ کارروائیوں اور تکنیکی استعداد کارسمیت متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈعملہ بھی شرکت کرے گا، فضائی بیڑے میں نئے لڑاکا طیاروں کی آپریشنلائزیشن اور بین الاقوامی مشقوں میں شرکت قابل فخر کامیابی ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات



Render Time: 2025-02-28 11:18:11