سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے ہر موضوع پر آگہی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
اٹلی کے سائنس دان Galileo Galilei نے 16ویں صدی میں ایک دور بین ایجاد کی اور اس دوربین سے یہ ثابت ہوگیا کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔ اس سائنسی نظریے نے چرچ کے پادریوں کے فرسودہ خیالات پر ضرب لگائی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایجاد نے بھی ریاست اور معاشرے کے فرسودہ نظریات کو پامال کردیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اس سے پہلے آنے والی ٹیکنالوجیز میں ایک فرق یہ ہے کہ ٹیکنالوجی سستی بھی ہے اور اس کا استعمال انتہائی آسان ہے۔ 80کی دہائی کے آخری برسوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی پذیر ممالک میں درآمد شروع ہوگئی تھی۔ آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تب جنرل ضیاء الحق اور امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے افغان پروجیکٹ کے ذریعے اپنی آیندہ نسلوں کی قسمت کو تبدیل کرنے میں مصروف تھے۔
90کی دہائی میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی رائج ہونا شروع ہوئی۔ اب اسکول کی سطح سے یونیورسٹی تک کمپیوٹرکے مضمون کی تدریس ہونے لگی۔ اس وقت صرف انٹرنیٹ سسٹم آیا تھا اور جن صاحبِ ثروت لوگوں کے پاس کمپیوٹر تھا وہ Email کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں سے رابطے کی سہولت سے مستفید ہوتے تھے۔ ہر شخص کو آئی ٹی کے کسی بھی پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی بات پہنچانے کی آزادی حاصل ہوگئی مگر اس کے ساتھ ہی بعض لوگوں نے رجعت پسندانہ اور جنونی مواد کو بھی اپ لوڈ کرنا شروع کردیا۔ اس منفی پروپیگنڈے سے نوجوان خاص طور پر متاثر ہوئے۔ ریاست کے مفاد کے خلاف مواد کے اپ لوڈ ہونے سے پابندیوں کے نفاذ کی منصوبہ بندی شروع ہوگئی۔ پہلے ٹویٹر "X" پر پابندی لگادی گئی، پھر "X" تک رسائی کے لیے VPN کا استعمال بڑھا تو مذہبی ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عدالتی حکم پر سو فیصد عمل ہوگا دھرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہدھاوا بولنا ہے تو مذاکرات نہیں ہوں گے، یہ نہیں ہوگا کہ ایک طرف آپ دھرنا دیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کریں
مزید پڑھ »
نیا امریکی صدر اور ہمارے 2 قیدیوں کی رہائی ؟امریکی حکمرانوں کو خط لکھ کر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کریں
مزید پڑھ »
بہترین پرفارمنس؛ لاہور کے تاجر کیجانب سے ہاکی کھلاڑی کیلیے 10 لاکھ روپے کا انعامکوشش ہوگی آئندہ ایونٹس میں بھی ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں،حنان شاہد
مزید پڑھ »
نان فائلر گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکے گا، وزیر خزانہکوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے، چینپاک چین تعاون کو کمزور کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ
مزید پڑھ »
حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا، جے یو آئیحکومت نے آخری رات اپنا اصل مسودہ کابینہ میں پاس کروانے کی کوشش بھی کی،
مزید پڑھ »