اس حوالے سے دو روزہ سیاحتی فیسٹیول 14 دسمبر سے شروع ہوگا
خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سیاحتی سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز باجوڑ سے کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روزہ سیاحتی فیسٹیول 14 دسمبر سے شروع ہوگا، انعقاد خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ، ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور باجوڑ اسکاؤٹس کے باہمی اشتراک سے باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس خار میں کیا جائے گا۔ باجوڑ فیسٹیول میں سائیکل ریس، مارشل آرٹس مقابلے، کبڈی، اسکول بچوں کے ٹیبلو شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے پلے لینڈ ایریا، مزاحیہ خاکے، مشاعرہ، روایتی اتنڑ ڈانس، محفل موسیقی اور کھانے پینے کے اسٹالز سجائے جائیں گے۔
باجوڑ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صوبے کے ضم اضلاع میں کھیلوں سمیت صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد سیاحتی مقامات کو فروغ، نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں شمولیت اور صوبے سے دنیا کو مثبت پیغام دینا ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ٹورازم ضم اضلاع ونگ اس سے قبل بھی صوبے کے ضم اضلاع میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے جس میں ڈسٹرکٹ خیبر، اورکزئی، وانا، ٹانگ اور وزیرستان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں نہ صرف کھیلوں کی سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا بلکہ ساتھ ہی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔Dec 06, 2024 11:10 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: سندھ پولیس کے 1300 سے زائد اہلکار اسلام آباد طلبحکومت نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم کہیں خشک اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکانبالائی دیر، بالائی سوات، اَپر کوہستان کے اضلاع میں ابر آلود اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا کرمنے میں امن کے قیام کے لئے تعیناتی کا فیصلہپاکستان کی خیبر پختونخوا صوبے میں کرمنے میں امن کے قیام کے لئے تعیناتی کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں۔
مزید پڑھ »
وزیر داخلہ کا نیکٹا اور صوبوں کے مابین کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہسوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ
مزید پڑھ »
حکومت سندھ کا ریتی بجری کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہچیف سیکریٹری سندھ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی ملیر کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی
مزید پڑھ »
آریان خان نے والد کی سب سے بڑی خوبی بتا دی، انٹرویو وائرلآریان کا کہنا تھا کہ والد کے ساتھ مل کر لگژری ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا ان کا فیصلہ بہترین تھا
مزید پڑھ »