پرویز الٰہی کی عثمان بزدار سے ملاقات، ”حکومت پنجاب کرونا ایمرجنسی فنڈ“ کے قیام کا فیصلہ

پاکستان خبریں خبریں

پرویز الٰہی کی عثمان بزدار سے ملاقات، ”حکومت پنجاب کرونا ایمرجنسی فنڈ“ کے قیام کا فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلئ چودھری پرویز الہی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، سپیکر نے پنجاب ایمرجنسی فنڈ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز سے رابطہ کر لیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے کہنے پر ”حکومت پنجاب کرونا ایمرجنسی فنڈ“ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

سپیکر، ڈپٹی سپیکر سمیت تمام ارکان اسمبلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 16 سے 22 کے افسر اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ اس فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ اس سلسلے میں سپیکر نے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، راہ حق پاکستان اور آزاد امیدواروں کے پارلیمانی لیڈروں اور پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں سے رابطہ کر کے تنخواہ جمع کروانے کے حوالے سے مشاورت کی۔

تمام پارٹیوں نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو بھرپور طور پر سراہتے ہوئے اس کی حمایت کی اور اپنی ایک ایک ماہ کی تنخواہ جمع کروانے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔ سپیکر نے ن لیگ کے ملک ندیم کامران، چودھری اقبال گجر، رانا محمد اقبال، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، عطاء تارڑ، پیپلزپارٹی کے سیّد حسن مرتضیٰ، راہ حق پاکستان کے محمد معاویہ و دیگر سے مشاورت کی۔

چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پنجاب کو اس موذی وبا سے بڑا خطرہ ہے لیکن احتیاطی تدابیر سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس وقت سیاست نہیں متحد ہو کر کرونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کرونا کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام میں بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئی جی پنجاب نے 21 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئےآئی جی پنجاب نے 21 پولیس افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
مزید پڑھ »

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی، وزیراعلیٰ کی تصدیقپنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی، وزیراعلیٰ کی تصدیقلاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »

کورونا کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کے صحافی کے سوال پر ٹرمپ گرمکورونا کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کے صحافی کے سوال پر ٹرمپ گرمکورونا کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کے صحافی کے سوال پر ٹرمپ گرم CoronaVirus DonaldTrump Journalist MalariaDisease Treatment Medicine realDonaldTrump
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-10 14:21:53