پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما عرفان سلیم کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے خیبرپختونخوا
کے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو طلب کرلیا، جسٹس ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کراسکتے تو ہمیں پھر کرسی کو گڈ بائے کہنا چاہیئے۔
پی ٹی آئی سٹی پشاور کے سابق صدرعرفان سلیم کو مختلف عدالتوں سے مقدمات میں ضمانتیں ملنے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کے خلاف عرفان سلیم کے بھائی نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست پر پشاور ہائیکورٹ چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے ضمانت ملنے کے بعد گرفتاری کے لیے عدالت سے پوچھنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈر کا حوالہ دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا ڈپٹی کمشنر نے آرڈر پڑھ لیا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود کیوں گرفتار کیا...
ڈپٹی کمشنر پشاور نے عدالت کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشن نے لیٹر بھیجا کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے جبکہ عدالتی احکامات کا علم نہیں تھا اس لیے نئے ایم پی او آرڈر میں اس کو گرفتار کیا گیا۔ چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس اتنی طاقتور ہیں کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوگا تو پھر ہمیں کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں، بہتر ہوگا کہ ہمیں پھر کرسی کو گڈ بائے کہنا چاہیئے۔چیف جسٹس ابراہیم خان نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنر کو بھی کسی نے ڈکٹیٹ کیا اور اب ڈپٹی کمشنر کو مثال بنائے تو یہ بھی ٹھیک نہیں ہے، یہ خود بھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں...
چیف جسٹس نے کہا کہ ہائیکورٹ کی تقدس پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک ادھر سے أدھر بھی ہوجائے تو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گے۔مزیدسلطان راہی کو کس نے اور کیوں مارا؟ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کی دردناک کہانی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عدالت کاپولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکملاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ
مزید پڑھ »
اینٹی کرپشن کا چھاپہ:علی امین گنڈاپور کے گھر سے امدادی سامان برآمدڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کے گھر پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا اور متاثرین کی امداد کا سامان برآمد کرلیا۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کی9 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کرنیکا فیصلہ کالعدم قراراسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کیے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔چیف جسٹس
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق
مزید پڑھ »
حالات مزید کشیدہ بھارت نے کینیڈا کے 40 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیانئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے کینیڈکے 40 سفارتکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے
مزید پڑھ »