لاہور : وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔
لاہور : وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر عفلت برتنے پر 11 ڈرگ انسپکٹرز کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آنکھوں کے غیر معیاری انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے معاملے پر وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے 11 ڈرگ انسپکٹرز کومعطل کر دیا۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لاہور، ملتان، صادق آباد، خانیوال، ساہیوال سمیت 8 اضلاع کے انسپکٹرز کو عفلت برتنے پر معطل کیا۔یاد رہے گذشتہ روز نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایواسٹین کے انجکشن کی فروخت اور فراہمی روک دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آواسٹین انجیکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مبینہ طور پر بینائی ضائع ہونے کے کیسز کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔