لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے شاپنگ مالزاور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیدواری یونٹس کو بھی کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق
May 15, 2020 | 13:11:PM
لاہور حکومت پنجاب نے شاپنگ مالزاور آٹو موبائل انڈسٹری کے پیدواری یونٹس کو بھی کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت اسلم اقبال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے شاپنگ مالز اور آٹو موبائل انڈسٹری کو کاروباری کی اجازت دیدی جائے گی ، ایس او پیز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کاکہناتھا کہ شاپنگ مالز کے اوقات کار کا تعین کر دیا گیاہے جبکہ شورمز کو ہفتے میں چا ر دن کام کی اجازت ہو گی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے ہفتے میں پانچ دن کام کی اجازت دی گئی اور ساتھ ہی چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا کہا گیا تاہم اب حکومت پنجاب کی جانب سے شاپنگ مالز کو بھی کاروبار کی اجاز ت دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاون کھلنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے 1430 کیسز میں اضافہ ہو گیاہے جبکہ 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 10 ہزار 155 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے...
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 13 ہزار700 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1430افراد میں وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعدمجموعی تعداد 37 ہزار 218 ہو گئی ہے جبکہ مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 803 تک جا پہنچی ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار 155 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ اب سندھ بن گیا ہے جہاں متاثر ہ افراد کی تعداد 14 ہزار 99 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 13 ہزار 914 ، کے پی کے میں 5 ہزار 423 ، بلوچستان میں 2310 ، اسلام آباد میں 866 ،...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیاپنجاب حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ کرلیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت کا امدادی چیک کیش نہیں ہوسکا
مزید پڑھ »