Smog Punjab
لاہور:پنجاب کے متعدد شہروں میں اسموگ کا راج ہے، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر اسموگ اور فوگ کی گرفت میں آگیا ہے،صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس تین سو کا ہندسہ کراس کر گیاہے۔ سموگ کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے آج شہر کے تمام نجی اور سرکاری سکولز بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسی طرح جنوبی پنجاب کے مخلتف علاقے بھی اسموگ کی گرفت میں آچکے ہیں، ملتان شہر اور گردنواح میں اسموگ نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے۔
اسموگ کے باعث شہریوں کو گلے میں خراش ، آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ماہر ڈاکٹرز نے شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے نے منع کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسموگ کا اثر بچوں اور 45 سال سے زائد عمر کے افراد پر زیادہ ہوتا ہے،لہذا گھروں سے باہر نکلتے وقت گیلا کپڑا ساتھ رکھیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکےپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہاروزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہار PMImranKhan ImranKhanPTI Meeting Buddism Interfaith Harmony
مزید پڑھ »
پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
مزید پڑھ »
پاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں:وزیراعلی پنجابپاکستان کے پیچھے رہنے کی وجہ کرپشن اور سابق حکمرانوں کی نااہلیاں ہیں:وزیراعلی پنجاب Pakistan CMPunjab UsmanBuzdar Corruption GOPunjabPK UsmanAKBuzdar PTIofficial
مزید پڑھ »