لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈاؤن ہو گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروباربھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کرمعیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیزپرعمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔ زرائع کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی والے شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، ناروال، حافظ آ باد، جہلم، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، مظفرگڑھ، وہاڑی اور لودھراں سمیت دیگر اضلاع شامل۔ ہیں۔
لاہور میں لاک ڈائون جاری رکھنے کیلئے الگ سے پالیسی تشکیل دی جائے گی، پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس لاہور میں رپورٹ ہوئے، لاہور میں لاک ڈائون عید تک برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب حکومت کا ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پنجاب کے 6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں ہوگی، ذرائع
مزید پڑھ »
پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیااسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار نرم کرنے کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
برطانوی شہزادی لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے کے لیے کیا کررہی ہیں؟برطانوی شہزادی لاک ڈاؤن میں وقت گزارنے کے لیے کیا کررہی ہیں؟ جانیے ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »