پولیو کے خاتمہ کے لیے مالی پیش رفت -
یہ خبر انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ عالمی ادارے پاکستان سے پولیوکے خاتمے کے لیے2.06 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔
یہ ایک مثبت پیش رفت ہے، پولیوکے خاتمے کی جانب۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے ابوظہبی میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ظفرمرزا نے ناروے کے نائب وزیر اکسل جیکوسن، ڈائریکٹر سی ڈی سی رابرٹ ریڈ فیلڈ، صدر بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کرس ایلس سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان پولیوکے خلاف ایک طویل عرصے سے جنگ لڑ رہا ہے تمام کوششوں کے باوجود اس مرض کے مکمل خاتمے کے حوالے سے کامیابی نہیں ملی ہے۔ پاکستان میں سن 2015ء میں پولیوکے 54 کیسز سامنے آئے تھے، تاہم اس کے بعد کے برسوں میں یہ بالترتیب بیس، آٹھ اور بارہ رپورٹ ہوئے۔ رواں برس پاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں پاکستان میں پولیوکے مزید دوکیسز سامنے آئے، رواں برس پاکستان میں پولیو کے وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد ستمبر میں 64 ہو چکی تھی، جو اس بیماری میں اضافے کی واضح نشان دہی کر رہی ہے۔ ہمارے سسٹم کی خرابی ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطوں کے فقدان کی وجہ سے پولیو پروگرام تباہی کا شکار ہو گیا ہے۔
دنیا کے دیگر خطوں میں یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، تاہم پاکستان اب بھی پولیوکا خاتمہ کرنے میں ناکام نظرآتا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر پولیو پروگرام کا جائزہ لے کر اس میں موجود خامیوں کو دور کرنا چاہیے تا کہ عالمی طور پر ملنے والی امداد سے نہ صرف ملک سے پولیوکا خاتمہ ہو بلکہ ان فنڈزکا درست استعمال بھی کیا جا سکے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلانسعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
سعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلانسعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بڑا اعلان Read News KSAMOFA Pakistan pid_gov ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہاروزیراعظم کا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذاہب کے احترام کے عزم کا اظہار PMImranKhan ImranKhanPTI Meeting Buddism Interfaith Harmony
مزید پڑھ »
پولیو میں اضافے کے پسِ پردہ سیاسی وجوہات کارفرما ہیں، عالمی ادارہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »