انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ کی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پانڈا بانڈز کے اجرا اور سعودی عرب سے ریکارڈ منصوبے میں سرمایہ کاری کے فیصلے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ قوتِ خرید حاصل کرتا ہے۔ اس کے برعکس، اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور طلباء کی ڈیمانڈ کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 281 روپے سے تجاوز کر گئی۔
پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔
پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔
کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔Jan 18, 2025 07:39 PMآئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی فیصد کم کر دی، مزمل اسلمبرطانوی گلوکار کا بمراہ کے متعلق بیان، بمراہ کا پیغامکمسن بچوں سے...
انٹربینک مارکیٹ اوپن مارکیٹ روپیہ ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کتنی کمی آئی؟اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 18پیسے کی سطح پر مستحکم رہی
مزید پڑھ »
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئیاوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 280روپے 99پیسے کی سطح پر بند ہوئی
مزید پڑھ »
ڈالر کی قدر میں اضافہ، زرمبادلہ کی دو مارکیٹوں میں پیش قدمیمہنگائی اور درآمدات کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ڈالر کی قدر میں منگل کو بھی اضافہ ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 12 پیسے تک گھٹ گئی تھی لیکن بعد ازاں ادائیگیوں کے دباؤ اور برآمدی ترسیلات بھنانے کے عوض پریمیئم میں کمی کے باعث ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04 پیسے بڑھ کر 280 روپے 52 پیسے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھ »
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیاکراچی انٹربینک مارکیٹ ریٹ 'کائبور' اور بدلہ ٹرانزیکشن 'سواپ' ریٹ گھٹنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی پاکستانی روپیہ دباؤ کی زد میں رہا، حالیہ ہفتوں میں بیرونی قرضوں کی مد میں 2ارب ڈالر کی ادائیگیاں ڈالر کی پیشقدمی کا باعث رہیں۔ بین الاقوامی ریسرچ کمپنی ٹریس مارک کے مطابق بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث 27دسمبر تک پاکستانی روپیہ دباؤ کی زد میں رہے گا۔
مزید پڑھ »
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تبدیلی نہیںعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 273200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 234225 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھ »
چین کی اکانومی پر ٹرمپ کا اثرچین کے سٹاک مارکیٹ اور یوان کی قیمت میں کمی نے چین کے لیے ٹرمپ کی واپسی کے امکانات کو ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »