پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان

경제 خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان
پیٹرولیم مصنوعاتقیمتوں میں اضافہانڈسٹری
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 16 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 69%
  • Publisher: 53%

مملکت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے باعث ، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

مملکت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے باعث ، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے، وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے 15 فروری تک نافذ العمل ہوگا۔ 15 روز قبل بھی حکومت نے مسلسل دوسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 256 روپے 13 پیسے جب کہ فی لیٹرل ڈیزل 260 روپے 95 پیسے کا ہوگیا تھا۔ اس سے قبل حکومت نے یکم جنوری 2025 کو بھی عوام کو نئے سال کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ انڈسٹری وزارت خزانہ نئی قیمتوں واجب العمل حکومت عالمی مارکیٹ ڈیزل پیٹرول لائٹ ڈیزل آئل مٹی کا تیل اوگرا وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکانعالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے 15 جنوری کو حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »

صنعتکاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کیصنعتکاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کیصنعتکاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہاسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہذہنی دباؤکے باعث فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا میں خصوصی افراد کے لیے 37 کروڑ روپے کا فنانشل اسسٹنس پروگرامخیبر پختونخوا میں خصوصی افراد کے لیے 37 کروڑ روپے کا فنانشل اسسٹنس پروگرام37 ہزار خصوصی افراد کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان۔
مزید پڑھ »

نفط کی قیمتوں میں دوسرے روز ترقینفط کی قیمتوں میں دوسرے روز ترقییو ایس میں کریدی اینرجی اسٹاک کی بڑی مقدار میں کمی اور روس کے خلاف امریکی پابندیاں کی وجہ سے نفط کی قیمتوں میں دوسرے روز ترقی دیکھنے میں آئی۔ بریٹ نفط کی قیمتوں میں 30 سینٹ یا 0.4 فیصد کی اضافہ ہو کر 82.33 ڈالر فی بارل ہو گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیجٹ نفط کی قیمتوں میں 32 سینٹ یا 0.4 فیصد کی اضافہ ہو کر 80.36 ڈالر فی بارل ہو گئی۔
مزید پڑھ »

ڈالر کی قدر میں اضافہ: بیرونی ادائیگیوں کا دباؤڈالر کی قدر میں اضافہ: بیرونی ادائیگیوں کا دباؤڈالر کی قدر میں اضافہ کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے، یہ بیرونی ادائیگیوں اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے محدود ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-26 21:19:08