تحقیقاتی عمل شروع
اسلام آباد: پی آئی اے طیارہ حادثے میں حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے کردیا ۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کیلئے ایئربس نے ایئر کریش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی تکنیکی ٹیم کو تحقیقات سے منسلک کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباؤ کے وقت ضائع کئے بغیر شفاف طریقے سے غیر جانبدارتحقیقات کرے جس کے لئے ان کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے تاکہ وہ کسی بھی طریقے سے اس عمل پر اثر انداز نہ ہوں سکیں جبکہ متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات،دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شفاف ترین تحقیقات کروانا چاہتے ہیں اور کسی فشاری گروہ یا ادارے کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم حالت غم میں ہے ایسی صورتحال میں اپنے اپنے مفاد کی جنگ مایوس کن اور لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود ساختہ ماہرین اور فساد پھیلانے والے عناصر کے شر سے اپنے آپکو دور رکھیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا میں دانستہ طور پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 34 لاشوں کی شناختکراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 34 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ عید کے روز بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ کے والد نے پی آئی اے انکوائری کو مسترد کردیالاہور: (دنیا نیوز) کراچی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹ سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی نے پی آئی اے انکوائری کو مسترد کر دیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے سجاد گل کے اہلخانہ کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے طیارہ حادثہ، پولیس کی ابتدائی رپورٹ تیار -کراچی: پولیس نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، ایس ایس پی کورنگی نے رپورٹ آئی جی سندھ و دیگر کو ارسال کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 2بجکر37منٹ پرجہاز لینڈنگ سے پہلے رہائشی علاقےمیں گرا، طیارہ گرنے سے 12 گھر اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا …
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ: پی آئی اے کی تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہکراچی: شہرقائد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے متعلق جائزہ لینے کے لیے پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن(پی آئی اے) کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
مزید پڑھ »
پاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتیپاک فضائیہ کا پی آئی اے حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی PlaneCrashinKarachi
مزید پڑھ »