اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے۔ سیاسی بھرتیاں کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ یہ صرف ایک ادارے کی بات نہیں، ہر ادارے کی یہی کہانی ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سعید غنی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی آئی اے میں آپ کے کئے گئے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں۔ 180 لائسنس آپ کی چہیتی مسلم لیگ نے ایشو کئے، جبکہ 66 جعلی لائسنس آپ کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ وزیراعظم مافیاز کے خلاف جبکہ آپ پشت پنائی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے، شہباز گلوزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو تباہ کرنے میں پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھ »
قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحالکراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جمعرات سے چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کیلئے دو طرفہ فضائی آپریشن آج سے بحال
مزید پڑھ »
امریکا کی جانب سے پابندی پر پی آئی اے کا ردعمل -کراچی: قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ کےخدشات جلددورکردیں گے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے امریکا کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر لگائی گئی پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ پابندی …
مزید پڑھ »
امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی - ایکسپریس اردوپی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرکے ہرقسم کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ
مزید پڑھ »
پی آئی اے: امریکہ تک براہ راست پروازیں چلانے کی خصوصی اجازت بھی منسوخامریکہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی خصوصی پروازوں پر پابندی کی وجہ پائلٹس کی اسناد پر خدشات کو قرار دیا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کے ممالک بھی پی آئی اے کے فضائی آپریشن معطل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھ »