کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 34 لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ عید کے روز بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں مرنے والے 34 افراد کی شناخت کر لی گئی، ان افراد کی لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب طیارہ گرنے کے مقام اور اطراف کے علاقوں میں عید کے روز بھی فضا سوگوار رہی۔ اہل علاقہ نے عید کی خوشیاں نہیں منائیں۔ پاک آرمی، پولیس، رینجرز اور ایوی ایشن اداروں کے حکام مسلسل جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ عید کے پہلے روز طیارے کے ملبے کو بھی جمع کیا گیا۔ ملبہ ہٹانے کا نصف سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں کی ہدایت کے بعد ملبہ جائے حادثہ سے منتقل کیا جائے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 'ملک میں عید سادگی سے منائی جائے گیلاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی
مزید پڑھ »
جائے حادثہ سے 97 لاشیں نکالیں، 2 مسافر محفوظ رہے،ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے
مزید پڑھ »
پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں گر کر تباہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پی آئی اے کا طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش میں بلڈنگ سے جا ٹکرایا، تحقیقاتی رپورٹکراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ARYNewsUrdu karachi planecrash
مزید پڑھ »