'ان کے راستے میں مریض سمیت جو بھی آیا اسے پیٹا گیا۔ مریضوں کے آکسیجن ماسک اتار دیے گئے، ان کی رگوں میں پیوست سوئیاں اکھاڑ دی گئیں سب سے افسوسناک بات یہ کہ اس واقعے کے نتیجے میں تشویشناک حالت سے دوچار 4 مریضوں کی موت واقع ہوگئی' PICAttack Lawyers
وہ ویڈیو واقعی دنگ کردینے والی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں وکلا کے ایک مشتعل گروہ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ایک ویڈیو گردش کرتی رہی جس میں لمبے بالوں والا ایک شخص کسی کے کاندھوں پر سوار ہوکر ارد گرد جمع لوگوں کے ایک بڑے ہجوم سے داد وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نوجوان وکیل کیمرا اوپر اٹھاتا ہے اور اپنے پیچھے آنے والے کالے کوٹوں میں ملبوس وکلا کے ہجوم کی قوت دکھاتا ہے۔ کچھ دن پہلے منظرِ عام پر آنے والی اس ویڈیو میں ایک پُراعتماد نوجوان بڑے ہی پُرسکون انداز میں ہجوم سے مخاطب ہے۔ نوجوان ڈاکٹر بینچ پر کھڑا ہوکر اپنے سامنے موجود مجمعے کو لطیفے سناتے اور وکلا کی آواز اور لہجے کی نقل اتارتے ہوئے وہ کہانی بتا رہا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس پورے معاملے کا آغاز ہوا تھا۔ اس کہانی میں وہ بتاتا ہے کہ کس طرح وکلا اس کے خلاف مقدمہ داخل کروانے کے لیے ایک سے دوسرے دفتر گئے لیکن ناکام...
بظاہر، بقول حکومتِ پنجاب، دونوں گروہوں میں کچھ دن پہلے صلح ہوگئی تھی اور معاملہ ختم ہوگیا تھا۔ پھر ایک نوجوان ڈاکٹر کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ اپنے شوخ لہجے اور جاذب نظر انداز میں اس تنازع سے جڑے واقعات سناتا ہے اور اس دوران وہ اس شعر کا تڑکا بھی لگادیتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پولیس نے دومرتبہ وکلاءکودھکیل کر پی آئی سی سے باہرنکالا،سی سی پی او لاہوراسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس نے
مزید پڑھ »
پی آئی سی حملہ: یہ نیا پاکستان ہے یا دیوانوں کی دنیا؟ - Opinions - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی عثمان بزدار کو فوراً پی آئی سی پہنچنے کی ہدایتوزیراعظم کی عثمان بزدار کو فوراً پی آئی سی پہنچنے کی ہدایت تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
پی آئی سی واقعے پر شہباز شریف کا ردعمل آگیالاہورمیں افسوسناک واقعہ ہوا،حکومت کی غفلت ہے، شہبازشریف مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu ShehbazSharif Lahore
مزید پڑھ »