پاکستان سپر لیگ 9 کی ووننگ ٹرافی اٹھانے کے بعد فاتح ٹیم اسلام یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی فیملی سے ملے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔
چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایونٹ میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا بلکہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس سیزن میں 305 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اسی کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ چیمپئن بننے اور ٹرافی اٹھانے کا جشن منانے کے بعد شاداب خان اسٹیڈیم میں موجود اپنی فیملی کے پاس گئے اور اپنے والدین سے گلے ملے۔
اس موقع پر شاداب خان نے فائنل میں ملنے والا وننگ میڈل اپنی والدہ کو پہنا دیا جب کہ اہلیہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا۔اس موقع پر فرط جذبات سے شاداب خان کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی چھلک پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دوسری جانب شاداب خان کی والدہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو بھی گلے لگایا اور جیت کی مبارکباد دی۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی والدہ حیات نہیں ہیں اسی لیے وہ میری والدہ کو اپنی ماں کا درجہ دیتے ہیں اور میری...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ایس ایل 9 کے چیمپئن شاداب خان کپتان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرلپاکستان سپر لیگ 9 کی ووننگ ٹرافی اٹھانے کے بعد فاتح ٹیم اسلام یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی فیملی سے ملے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے متعلق بڑا حکمچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل 9 کے فائنل کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
شاداب خان نے بابر اعظم کا شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرلتاہم زلمی کے کپتان بابر اعظم کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9؛ فائنل سے قبل رضوان اور شاداب کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹدونوں ٹیمیں پیر کی رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی
مزید پڑھ »