کراچی کنگز کو پی ایس ایل 9 میں ڈو اور ڈرائی (کرو یا مرو) کی صورتحال درپیش ہے مگر کپتان شان مسعود ٹیم کو پلے آف میں پہنچانے کیلیے پُر عزم ہیں۔
کراچی کنگز کو پی ایس ایل 9 میں ڈو اور ڈرائی کی صورتحال درپیش ہے مگر کپتان شان مسعود ٹیم کو پلے آف میں پہنچانے کیلیے پُر عزم ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 9 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، گزشتہ روز اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر پلے آف میں جانے کے امکانات کو برقرار رکھا ہے تاہم اس کے لیے کراچی کنگز کو نہ صرف اپنا اگلا میچ لازمی جیتنا ہوگا بلکہ اسلام آباد یا کوئٹہ کی ٹیموں کی شکستوں کا انتظار بھی کرنا ہوگا۔
تاہم کرو یا مرو جیسی اس صورتحال میں بھی کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پلے آف میں پہنچنے کے لیے پُر عزم ہیں اور کہتے ہیں کہ قلندرز کیخلاف جیمز ونس اور ٹم سائفرٹ نے پاور پلے میں شاندار آغاز دیا جب کہ شعیب ملک اورعرفان نیازی نے زبردست بیٹنگ کر کے میچ ختم کیا۔ کچھ نتیجے حق میں آئے تو ہم پلے آف میں پہنچ سکتےہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ قلندرز کے خلاف پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور یہ جیت ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ قلندرز کی اننگ کے اختتام پر ہمارا خیال تھا کہ ہم نے 15 رنز زیادہ دیے لیکن پھر جس طرح سیفرٹ اور ونس نے کھیل کا آغاز کیا اور پاور پلے کا بھرپور استعمال کیا اس سے منزل آسان ہوئی جب کہ مشکل صورتحال میں عرفان اور شعیب ملک کی پارٹنر شپ نے فتح دلائی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کرو یا مرو والا کھیل ہے، ہمیں کراچی میں کوئٹہ کے خلاف کھیلا گیا میچ جیتنا چاہیے تھا اب ہم ماضی کے تجربات سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے اور بہتر نتائج دیں...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندارپی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف میں رسائی کے امکانات بڑھا دیے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیاملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں حریف کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
مزید پڑھ »
سابق کرکٹرز نے ’’پی ایس ایل‘‘ کیلیے نئے قوانین بنانے مطالبہ کر دیاپاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کے بعد سابق قومی کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے نئے قوانین لانے کا مطالبہ کر دیا۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل کرکٹ میچز کا دوسرا مرحلہ، ٹریفک روٹ پلان جاریکراچی : ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ میچز کے دوسرے مرحلے کے لیے نیا روٹ پلان مرتب کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »