پی آئی اے کی خصوصی پرواز: عراق میں پھنسے 250 پاکستانیوں کی وطن واپسی ARYNewsUrdu PIA
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا، پرواز پی کے 710 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔دارالحکومت اسلام آباد آمد پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی جس کے بعد مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا گیا۔
تمام مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے جائیں گے، ٹیسٹ کلیئر آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سے قبل 11 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے 179 مسافروں کو اسلام آباد پہنچا چکی ہے۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن واپس پہنچانے کے لیے فلائٹ آپریشن جاری ہے، پی آئی اے کی متعدد خصوصی پروازیں اب تک مختلف ممالک میں پھنسے 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایت - ایکسپریس اردوحجام کی دکان کے لیے بھی ایس او پیز بنادیں عملدرآمد نہ ہو تو بند کرسکتے ہیں، سندھ ہائی کورٹ
مزید پڑھ »
سندھ ہائی کورٹ کی حجام کی دکانیں کھولنے کے لیے نظرثانی کی ہدایتکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حجاموں کی دکانیں کھولنے کے حوالے نظر ثانی کی جائے۔لاک ڈائون میں چھوٹے دکانداروں
مزید پڑھ »
امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی ایک اور پرواز وطن پہنچ گئیامریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی ایک اور پرواز وطن پہنچ گئی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
اندرون ملک فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کی بورڈنگ کا آغازعالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے کے بعد کراچی میں اندرون ملک فضائی آپریشن شروع ہو گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کے لیے پہلی پرواز کی بورڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »