پی سی بی چیئرمین کل بھارت جائیں گے

پاکستان خبریں خبریں

پی سی بی چیئرمین کل بھارت جائیں گے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل بھارت جائیں گے۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے اور قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل بھارت جائیں گے۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے، بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں سے ویزوں کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں اور انہیں ویزوں کے حصول کے لیے اپنے پاسپورٹ فوری طور پر بھارتی سفارتخانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزوں میں تاخیر پر خود بھارت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ تقریباً 60 پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کروانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ذکاءاشرف پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے انڈیا جائیں گے یا نہیں ؟ ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے پاک بھارت مقابلے کے دوران بھارت جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے پی سی بی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ ذکا اشرف کو پہلے ہی بھارتی ویزہ جاری ہو چکا ہے اور ان کے ایک سے دو روز میں بھارت جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف احمد آباد میں پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔بھارتی سفارتخانے نے ورلڈکپ کے ویزے کے لیے پاکستانی صحافیوں سے را
مزید پڑھ »

قومی ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات پرچیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود قومی ٹیم کو درپیش سکیورٹی خدشات پر چیئرمین پی سی بی نے سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔  پی سی بی اعلامیے کے مطابق ذکاء اشرف اور سائرس سجاد قاضی کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور فینز کے ویزہ میں تاخیر کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے ویزا اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا اور اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطے کی درخواست کی۔ اعلامیے کے مطابق ذکا
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئےدرخواست پر جلد ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے دوبارہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،بشریٰ بی بی نے  لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ  کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 5اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے،عدالت نے درخواست کو 2ہفتوں میں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا، رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25اکتوبر کو سماعت کیلئے مق
مزید پڑھ »

پنجاب حکومت کا سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ کے باعث 2ماہ کیلئے ہر بدھ کو لاہور بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حکم دیا ہے کہ لاہور شہر کل بند ہوگا، نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمیانہ نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کی ہے،سموگ کے تدارک کیلئے تاجروں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او کی تجویز مان لی ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر بدھ کو سکولز، مارکیٹس، سرکاری اور نجی ادارے بندہوں گے،بینک ، نجی ادارے ، کلب ، ہوٹلز بھی بند ہوں گے،سی سی پی او لا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-26 18:59:03