پی ٹی آئی، جمہوریت کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے

سیاسی خبریں

پی ٹی آئی، جمہوریت کی بحالی کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے
جمہوریتپی ٹی آئیمذاکرات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 32 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

بی آر ڈاکٹر سیف کے مطابق پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے با مقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔

ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلیے عوام کو ایک ہونا پڑے گا، فتح عوام کی ہی ہوگی، ترجمان کے پی حکومتوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے با مقصد مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ جعلی حکومت نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں جبکہ پی ٹی آئی حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلیے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام اپوزیشن

جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے، جمہوریت پر ڈاکا ڈالنے والے حکومتی گروہ کے خلاف تمام اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، فارم 47 کے ذریعے ملک پر مسلط جعلی ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی گروہ اور ان کے حواریوں نے اقتدار کی خاطر جمہوریت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی اپنی کرسیاں بچانے جبکہ تحریک انصاف جمہوریت بچانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فارم 47 کے جعلی گروہ نے ملک کی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرسی پر قابض گروہ کے خلاف عوام جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس جدوجہد میں فتح بالآخر عوام کی ہی ہوگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

جمہوریت پی ٹی آئی مذاکرات اپوزیشن فارمن 47

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مذاکرات کیلئے حکومت سے خود رابطہ، پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے بھی ہٹ گئیمذاکرات کیلئے حکومت سے خود رابطہ، پی ٹی آئی اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے بھی ہٹ گئیمفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے: حکومتی ذرائع
مزید پڑھ »

9 مئی اور 24 نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلیے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف9 مئی اور 24 نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلیے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصفپی ٹی آئی عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو 9 مئی کے بعد ملی، وزیردفاع
مزید پڑھ »

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج، پولیس رپورٹ عدالت میں پیشعمران خان کیخلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج، پولیس رپورٹ عدالت میں پیشبانی پی ٹی آئی کی بہن نے مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست دی تھی
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کی عمران خان کی ملاقات کی درخواست نہیں پر کی جاسکیپی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کی عمران خان کی ملاقات کی درخواست نہیں پر کی جاسکیپی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کی درخواست کے لیے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام سے رابطہ کیا، لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید پڑھ »

احتجاج کی کال صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں: بیرسٹرگوہراحتجاج کی کال صرف عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں: بیرسٹرگوہرپی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات نہیں ہورہے، صرف ابتدائی رابطہ ہوا تھا، کسی نے عمران خان کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کروائی تھی: چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

کے پی حکومت کا احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہکے پی حکومت کا احتجاج کیلئے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں لے جانے کا فیصلہعلی امین گنڈاپور کی ہدایت ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کے لیے ریسکیو کی گاڑیاں پی ٹی آئی قافلوں کے ساتھ جائیں گی: مینا خان
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-14 01:59:31