پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر

پاکستان خبریں خبریں

پی ٹی آئی کی لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 63%

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کے اعلان کیلئے جلسےکا انعقاد کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست ایڈیشنل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب عظیم اللہ خان نے دائر کی ، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے ، پی ٹی آئی نے الیکشن کیلئے منشور کےاعلان کیلئے جلسےکا انعقاد کرنا ہے۔ دائر درخواست میں کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ودیگر ذمہ داران کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن لبرٹی چوک لاہور میں 15 اکتوبر کے جلسے کیلئے پی ٹی ائی کو اجازت نہیں دی گئی، اجازت نہ ملنے سے جلسے کے انتظامات کیلئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کیلئے آئین ہر سیاسی جماعت کو عوامی رابطے کی اجازت دیتا ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے اجازت دینےکا حکم دے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظپی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عون چوہدری کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے اس پر چیف الیکشن کمشنر بولے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ پہلے تھا، آئندہ عام انتخابات میں نشان نہ دیاجا
مزید پڑھ »

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر وکیل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ  پر بھی دلائل دینے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر  پیش ہوئے، سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور اورراجہ رضوا ن عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وکیل چیئرمین پی ٹی
مزید پڑھ »

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے اندر کسی جگہ سائفر کا ذکر نہیں،آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ...اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی  کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923کا قانون ہے،اس ایکٹ کے اندر کسی جگہ سائفر کا ذکر نہیں،آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں 14سال قید یا موت کی سزا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر  پیش ہوئے، سپیشل پ
مزید پڑھ »

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ چیلنجچیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کا فیصلہ چیلنجپاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے سنگل بینچ کا 25 ستمبر کا حکم نامہ چیلنج کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا، ذاتی معالج سے جیل میں ملاقات کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا 25 ستمبر کا حکم نامہ چیلنج کیا گیا ہے اور سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل کو فریق بن
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-27 03:55:04