پی ٹی آئی حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں وزرا نے کارکردگی رپورٹس تیار کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی دو سال کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پروزرا نے کارکردگی کا تمام ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے۔وفاق قومی پالیسیاں اور خارجہ محاذ میں کامیابیاں عوام کے سامنے رکھے گا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی چیلنجز پر کیسے قابو پایا۔ احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ بھی سامنے لایا جائے گا جبکہ معاشی اہداف،قرضوں کی ادائیگی، چینی اور پٹرول بحران سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا آپ میری ٹیم بنیں، میں مسائل کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »