چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالقادر پٹیل کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذرسلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے ، عبدالقادر پٹیل کیخلاف 10 ارب کے ہرجانے کا دعویٰ دائرکیا گیا، انھوں نے پریس کانفرنس میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا اور پریس کانفرنس میں جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا ،استدعا ہے کہ عدالت قادر پٹیل کو10 ارب ہرجانے کی ادائیگی،غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم دے۔یاد رہے عمران خان نے عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عبدالقادرپٹیل15روز میں اپنےبیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری چیئرمین تحریک انصاف سےغیرمشروط معافی مانگیں، عبدالقادرپٹیل 10 ارب بطور ہرجانہ اداکریں جسےشوکت خانم اسپتال میں جمع کرایا جائےگا، اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا امکانچیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی نے القادر ٹرسٹ مبینہ کرپشن کیس میں آج طلب کر رکھا ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی میں ایک اور دھڑا؟پرانے ساتھی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیاسابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الگ دھڑا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا پرویز خٹک کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے بلکہ وہ ایسے کسی شوکاز نوٹس کو خاطر میں نہیں لاتے. DailyJang
مزید پڑھ »
وطن واپسی کے بعد جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں میں تیزیلاہور : جہانگیر خان ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطوں کا آغاز کردیا، وہ چند روز میں میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھ »