چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹرز کو وارننگ!

پاکستان خبریں خبریں

چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹرز کو وارننگ!
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے گفتگو کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑی سے اجتماعی اور علیحدہ علیحدہ بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ ٹیم میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے اور کرکٹرز صرف کھیل پر فوکس رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سب کو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپے جانے کے حوالے سے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے مشورے پر کیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو آنے والے بڑے ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے پاک فوج کے اشتراک سے کاکول اکیڈمی میں فٹنس تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں 29 کرکٹرز شریک ہیں۔

پاکستان رواں ماہ 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ سے مختصر سیریز کھیلنے جائے گی اور وہاں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز عازم سفر ہوگی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرتواٹسن کے بعد ڈیرن سیمی کی بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرتپی سی بی کی جانب سے ڈیرن سیمی کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی، رپورٹس
مزید پڑھ »

چیئرمین پی سی بی کی پنڈی اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایتچیئرمین پی سی بی کی پنڈی اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایتچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی آج علی الصباح راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے اور شائقین کے لیے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھ »

شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟پی سی بی قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن انتہائی بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »

چیئرمین پی سی بی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے سکیورٹی ...لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے نے کی جن کے ہمراہ سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
مزید پڑھ »

محسن نقوی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئے جمعرات کو دبئی جائیں گےمحسن نقوی آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کیلئے جمعرات کو دبئی جائیں گےمحسن نقوی پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-18 13:50:42