چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ پروجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلی ترین اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ پروجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کام وں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں اب تک کی پیشرفت، جاری کام اور ترقی کے اگلے مرحلے پر روشنی ڈالی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلی ترین اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پروجیکٹ سی ڈی اے کا ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جو دارالحکومت میں آمدورفت کے رابطوں، ٹریفک کی روانی اور سڑک کی گنجائش کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائنز اور تعمیراتی معیار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ تعمیرات کے دوران فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ، کوالٹی کنٹرول اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔.
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ ایسٹ پروجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے کو پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں اب تک کی پیشرفت، جاری کام اور ترقی کے اگلے مرحلے پر روشنی ڈالی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلی ترین اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے پروجیکٹ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پروجیکٹ سی ڈی اے کا ایک اہم انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جو دارالحکومت میں آمدورفت کے رابطوں، ٹریفک کی روانی اور سڑک کی گنجائش کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ منظور شدہ ڈیزائنز اور تعمیراتی معیار پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ تعمیرات کے دوران فیلڈ میں مسلسل مانیٹرنگ، کوالٹی کنٹرول اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سی ڈی اے ایکسپریس وے ترقیاتی کام انفراسٹرکچر