چیف جسٹس نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ 5احتساب عدالتیں غیرفعال ہونے کا کوئی جواب نہیں مل سکا، احتساب عدالتیں غیرفعال رکھنے کی وجہ سمجھ نہیں آرہی، کرپشن کے مقدمات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، کم سے کم120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرکے مقدمات نمٹائے جائیں، نیب کےمطابق سال2000کے مقدمات بھی فیصلے کے منتظر ہیں۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں چیئرمین نیب سےجواب طلب کیا گیا ہے کہ زیرالتوا مقدمات نمٹانے کیلئے کیاحکمت عملی بنائی گئی، حکومت اور نیب نے اقدامات نہ کیے تو نیب قانون غیر مؤثر ہوجائے گا، 20، 20 سال سے نیب کے ریفرنسز زیر التواء ہیں، فیصلے کیوں نہیں ہورہے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ سیکرٹری قانون متعلقہ حکام سے ہدایت لے کر نئی عدالتیں قائم کریں، 120 نئی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی جائے، کرپشن کے مقدمات اور زیر التوا ریفرنسز کا تین ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔
نیب کا ادارہ نہیں چل رہا، کیوں نہ نیب عدالتیں بند کردیں اور نیب قانون کو غیرآئینی قرار دے دیں، ریفرنسز کا فیصلہ تو تیس دن میں ہونا چاہیے، لگتا ہے 1226 ریفرنسز کے فیصلے ہونے میں ایک صدی لگ جائے گی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل، سیکرٹری قانون کو پیش ہونے کا حکم دیا جبکہ چیئرمین نیب سے بھی زیر التواء ریفرنسز کو جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس کا ملک میں 120نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم - Aaj.tv
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات مسترد کردیے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
علی زیدی کی عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل
مزید پڑھ »
علی زیدی کی عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل
مزید پڑھ »
آرمی چیف کا کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کوخراج عقیدت پیشآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے دوعظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیرخان شہید اور حوالدارلالک جان کو خراج عقیدت پیش۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu OurMartyrsOurHeroes COAS
مزید پڑھ »
ملکی دفاع کے لیے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کاشیواہے،آرمی چیف | Abb Takk News
مزید پڑھ »