اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پی آئی اے، ایئر بلیو، سیرین کے سربراہان کو بھی آئندہ سما
عت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ سول ایوی ایشن پیسے لے کر پائلٹ کو لائسنس جاری کرتی ہے، ایسے لگتا ہے جیسے پائلٹ چلتا ہوا میزائل اڑا رہے ہوں، وہ میزائل جو کہیں بھی جا کر مرضی سے پھٹ جائے، بتایا گیا 15 سال پرانے جہاز میں نقص نہیں، ملبہ پائلٹ اور سول ایوی ایشن پر ڈالا گیا، لگتا ہے ڈی جی سول ای ایشن کو بلانا پڑے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا جعلی ڈگریوں والے پائلٹس کیخلاف کیا کیا گیا ؟ مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنا سنگین جرم ہے، کل اسمبلی کی کارروائی دیکھ کر حیران ہو رہا تھا۔ ادھر طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ آنے کے بعد سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے پائلٹس کی فہرست مانگ لی۔ پی آئی اے کے سی ای او کی جانب سے گذشتہ دو روز کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو دو خط لکھے گئے۔
ایئر مارشل ارشد ملک نے خط میں کہا کہ فوری طور پر جعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قواعد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کو جہاز اڑانے نہیں دیں گے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیف جسٹس نے پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا نوٹس لے لیاچیف جسٹس نے پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا نوٹس لے لیا SamaaTV
مزید پڑھ »
رواں سال حج محدود کرنے کے فیصلے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے رابطہ کرلیااسلام آباد(ویب ڈیسک) رواں سال حج کے سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان سے رابطہ کر کے محدود حج کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزیر
مزید پڑھ »
پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 148مریض جاں بحقکورونا وائرس : پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148مریض جاں بحق ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
’پاکستان اور امریکا کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت ہے‘’پاکستان اور امریکا کے درمیان آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کی ضرورت ہے‘ ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
آئس لینڈ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے، گرائمسوٹن آتش فشاں پھٹنے کا امکانآئس لینڈ کے ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے، گرائمسوٹن آتش فشاں پھٹنے کا امکان Iceland Earthquake Shakes Magnitude VolcanicActivityRock MFAIceland NewEarthquake
مزید پڑھ »
عبدالقادر پٹیل کے الفاظ ایوان کے تقدس کے منافی ہیں: اسپیکر قومی اسمبلیقومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے رولنگ دی کہ گزشتہ روز عبدالقادر پٹیل قومی اسمبلی میں ایسے الفاظ ادا کیے جو ایوان کے تقدس کے منافی ہیں۔
مزید پڑھ »