چین کے صدر ژی جن پنگ نے خلیج میں بحری آمد و رفت کے لیے انتہائی حساس آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ ایران کے ساتھ جاری تناؤ کو ختم کرانے کے خواہشمند ہیں اور چین اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنا چاہتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا۔
چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے خلیج میں بحری آمد و رفت کے لیے انتہائی حساس آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی باقاعدہ پیشکش کر دی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ ایران کے ساتھ جاری تناؤ کو ختم کرانے کے خواہشمند ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق چین اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنا چاہتا ہے اسی لیے وہ آبنائے ہرمز کی بندش کے حق میں نہیں اور چاہتا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جلد کوئی پائیدار معاہدہ طے پا جائے۔ امریکی صدر نے مزید واضح کیا کہ چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کو فوجی ساز و سامان فراہم نہیں کرے گا۔اس دورے کے دوران صرف سفارتی ہی نہیں بلکہ بڑے معاشی فیصلے بھی سامنے آئے ہیں۔ چین نے امریکا سے 200 بوئنگ طیاروں کی خریداری پر اتفاق کر لیا ہے جسے امریکی صنعت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کو حریف کے بجائے شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا نعرہ خود چین کی ترقی کے اہداف سے مماثلت رکھتا ہے۔ایک اور وزیر مستعفی؛ کیا برطانوی وزیراعظم کا اقتدار ڈوب رہا ہے؟
پاکستان نے اپنے خلاف مودی کی ہر پالیسی کو سفارتی اور اخلاقی میدان میں پچھاڑ دیا؛ سربراہ راخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
چین ایران تھانہ تھانہ تھانہ تھانہ تھانہ



