چین اور انڈیا کی فوجوں کے درمیان 15 اور 16 جون کی درمیان شب دست بدست لڑائی میں 20 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ کے علاقہ لیہ کا اچانک دورہ کیا۔
لداخ کے علاقے وادی گلوان میں ایک کرنل سمیت بہار رجمنٹ کے 20 فوجیوں کی ہلاکت کے 17 دن بعد انڈیا کے وزیر اعظم نے اچانک اس علاقے کا دورہ کیا اور چین کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے زیر علاج فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ مئی میں شروع ہونے والی اس سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ فوجی سطح پر مذاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں لیکن ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ اس دوران اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کی طرف سے اس علاقے میں بہت بڑی تعداد میں فوجی اور ٹینکوں سمیت بھاری ہتھیار پہنچا دیے گئے ہیں۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا، وزیر اعظم کے اس دورے کو چین کے لیے ایک سخت پیغام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا کا یہ بھی خیال ہے کہ اس سے سرحد پر تعینات فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے۔ مشکل کی اس گھڑی میں جس ملک کے لیے وہ لڑ رہے ہیں، اس ملک کا وزیر اعظم ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن نے سیاست چمکانے کی کوشش کی'
مزید پڑھ »
پاکستان ون چائنہ پالیسی پر چین کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، شاہ محموداسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، پاکستان ون چائنہ پالیسی پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
مزید پڑھ »
انڈیا میں باپ بیٹے کی ہلاکت، عدالت کا قتل کے معاملے کی تفتیش کا حکمانڈین پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد کے بعد ایک باپ بیٹے کی ہلاکت کے بعد تین پولیس افسروں سے قتل کے معاملے میں تفیش کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، اسلام مخالف یا جناح کے خواب کی تعبیراسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہندو مندر کے لیے جگہ مختص کیے جانے کے چند روز بعد ہی اس کے تعمیراتی کام میں مشکلات پیش آنے لگی ہیں کیونکہ اس کی تعمیر کے خلاف نا صرف ایک فتوی آ چکا ہے بلکہ سیاسی جماعتیں بھی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔
مزید پڑھ »