واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے افغانستان سے جلد افواج کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن 19 سال سے کابل میں پولیس مین کا کردار ادا کرتے تھک چکا ہے۔
تفصیل کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان لداخ کی سرحد پر کشیدگی پر عالمی طاقتوں کو تشویش شروع ہو گئی ہے۔ امریکی صدر نے سرحدی تنازع کے حل کے لئے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔We have informed both India and China that the United States is ready, willing and able to mediate or arbitrate their now raging border dispute.
ٹرمپ نے کہا کہ افواج کو واپس بلانے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ افغانستان میں 7 ہزار کے قریب جبکہ عراق میں 4 ہزار کے قریب امریکی فوجی موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کی سرحد سے امریکی افواج ہٹانے کے باوجود وہاں سب ٹھیک ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لداخ میں بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکستلداخ میں بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیاچین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا China Retaliates Against India Gains Control Disputed Territory Ladakh XHNews PMOIndia IndiaToday PDChina MFA_China
مزید پڑھ »
چین کے بعد پاکستان کا بھی بھارت کو منہ توڑ جواب، جاسوس ڈرون مار گرایاراولپنڈی: (دنیا نیوز) چین کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کا جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت اور چین کے درمیان جنگ کا امکان ہے، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خانمظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے چین اور بھارت کے درمیان جنگ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عزائم کو دیکھتے ہوئے چین نے صف بندی کی ہے۔
مزید پڑھ »
بھارت معروف اداکارہ پریکشا مہتا نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیاممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ پریکشا مہتا نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، آنجہانی اداکارہ کی عمر صرف 25 سال تھی۔
مزید پڑھ »