ڈاکٹر عابد شیروانی اور علامہ اقبال کا پیغام

تعلیم خبریں

ڈاکٹر عابد شیروانی اور علامہ اقبال کا پیغام
علامہ اقبال، ڈاکٹر عابد شیروانی، شاعری، اسلام، عال
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

ڈاکٹر عابد شیروانی کا علامہ اقبال سے محبت اور ان کی شاعری کو پسند کرنا ان کی محبتِ عالمِ اسلام کی دلیل ہے۔

ڈاکٹر علامہ اقبال اور ان کی شاعری کو وہی لوگ پسند کرتے ہیں جن کو اسلام سے محبت ہوتی ہے اور جو عالمِ اسلام کے مسلمانوں سے محبت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عابد شیروانی کا علامہ اقبال کو پسند کرنا بھی اس بات کی گواہی ہے کہ ان کے دل میں بھی مسلمانانِ عالمِ اسلام کی زبوں حالی کا غم ہے اور وہ روز بہ روز مسلمانوں کی بگڑتی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی حالتِ زار پر کڑھتے بھی رہتے ہیں۔ ان ساری باتوں کا ثبوت ان کی تشریحاتِ منظوماتِ اقبال سے بھی مل رہا ہے۔ انھوں نے جو مسجدِ قرطبہ، شکوہ اور جوابِ شکوہ اور

ابلیس کی مجلس شوریٰ کی تعبیرات اور تفسیریں کی ہیں ان سے بھی واضح ہورہا ہے کہ ڈاکٹر عابد شیروانی نے خود کو اقبال کے لیے وقف اور ان کے کلام کی تفسیر و تشریح کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار کرلیا ہے۔ اس تیاری میں انھوں نے تمام کلامِ اقبال کو نہ صرف پڑھا ہے بلکہ سمجھا بھی ہے اور یہ بات بھی شیروانی صاحب کے کریڈٹ میں جاتی ہے کہ وہ فارسی بھی جانتے ہیں جس کے سبب علامہ اقبال کے تمام فارسی کلام پر بھی ان کی گہری نظر ہے اور اقبال کی فارسی شاعری کے مطالعے سے وہ گزرے ہیں۔ اسی سے فکرِ اقبال ان کی رگ رگ میں سما گئی ہے اور پیغاماتِ اقبال ان کے دل میں راسخ ہوگئے ہیں۔ ملت اسلامیہ کے اس دانشور کی دانش مندانہ باتوں کو وہ پوری دنیا میں پھیلانا بھی چاہتے ہیں اور مفکر اسلام کی فکر کا پرچار بھی چاہتے ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنا ہر پیغام مسلمانانِ برصغیر پاک و ہند اور مسلمانانِ عالمِ اسلام تک پہنچانے کے لیے شعری پیرایہ اختیار کیا ہے اس سے شیروانی صاحب کے کلامِ اقبال ہی کو اپنی سوچ و فکر کا مرکز و محور بنایا ہے اور اسی پیرائے کو لے کر چل رہے ہیں۔ ڈاکٹر عابد شیروانی کی تینوں کتابیں، ’’اسپین، اقبال کا دوسرا خواب‘‘، ’’محمد سے وفا‘‘ اور ’’ابلیس سے جفا‘‘ تشریحات و تعبیرات کے سبب غیر معمولی نوعیت اختیار کر گئی ہے، جس میں عابد شیروانی کا تحقیقی اور مبصرانہ نکتۂ نظر بڑی وضاحت سے سامنے آگیا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

علامہ اقبال، ڈاکٹر عابد شیروانی، شاعری، اسلام، عال

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈاکٹر عابد شیروانی کی نئی کتاب ’’ابلیس سے جفا‘‘ڈاکٹر عابد شیروانی کی نئی کتاب ’’ابلیس سے جفا‘‘ڈاکٹر عابد شیروانی کی نئی کتاب ’’ابلیس سے جفا‘‘ کی رونمائی پر مبارک باد پیش کی گئی۔
مزید پڑھ »

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا میں بنجی جمپنگ کا تجربہ کیاڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا میں بنجی جمپنگ کا تجربہ کیاڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا میں بنجی جمپنگ کا منفرد تجربہ کیا اور اس کا وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »

حضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کا دن: امن اور ہم آہنگی کا پیغامحضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کا دن: امن اور ہم آہنگی کا پیغامحضرت عیسیٰ ؑ کی ولادت کا دن امن اور محبت کا پیغام لاتا ہے، انہوں نے ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیابشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے قانونی معاملات میں بھی مداخلت، وکلا اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کردیابشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پر حتمی مشاورت کا پابند کر دیا ہے اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »

سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدرو وزیراعظمسانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدرو وزیراعظمسانحہ اے پی ایس کو 10 سال مکمل ہونے پر صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
مزید پڑھ »

شہید بے نظیر بھٹو کو عوامی طاقت پر گہرا اعتماد تھا، صدر مملکتشہید بے نظیر بھٹو کو عوامی طاقت پر گہرا اعتماد تھا، صدر مملکتصدر مملکت آصف علی زرداری کا 17ویں یوم شہادت پر پیغام، بے نظیر کو خراج عقیدت
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-18 05:50:33