ڈاکٹر فرقان کے انتقال کا معاملہ: ڈاکٹر جگدیش غیر ذمہ داری کے مرتکب قرار مکمل تفصیل جانیے:
کراچی: ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گئی جس میں ڈاکٹر جگدیش کو غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار دیا گیا، کراچی میں ڈاکٹر فرقان کی موت سول انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔
محکمہ صحت نے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کے معاملے پر انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت وینٹی لیٹر نہ ملنے سے نہیں ہوئی، ان کو ایمبولینس سٹاف اور سول ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد نہیں دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر فرقان کو ایڈمٹ کرنے کے بجائے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر جگدیش نے حالت خراب ہونے کے باوجود مریض کو دوسرے ہسپتال ریفر کیا، ڈاکٹر فرقان کی موت بروقت درست فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیلکرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز بے بسی میں جان دینے والے ڈاکٹر فرقان کے انتقال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
مزید پڑھ »
ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر انکوائری کیلئے نوٹیفکیشن جاریترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کے انتقال سے متعلق انکوائری کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
مزید پڑھ »
ڈاکٹر فرقان کا انتقال، SIUT کا وضاحتی بیانترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر فرقان کے ایس آئی یو ٹی میں آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
مزید پڑھ »
آخری لمحات میں ڈاکٹر فرقان کی وینٹیلیٹر کیلئے التجاکراچی میں بروقت وینٹی لیٹر نہ ملنے پر کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے سینئر ریڈیولاجسٹ ڈاکٹر فرقان کی انتقال سے قبل آڈیو کال سامنے آگئی جس میں وہ وینٹیلیٹر کے لیے ساتھی ڈاکٹر سے التجا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
مسلمان ممالک کے ساتھ اخوت کے رشتے استوار کرنے کے لیے سعودی فرمانروا کا تحفہسعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ماہ رمضان کے دوران اخوت و محبت کے رشتے استوار کرنے کے لیے 24 ممالک کو کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیا۔
مزید پڑھ »