ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا کا استعفیٰ

Politics خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بعد اپنے آبائی علاقے انڈیانا واپس جا رہی ہیں۔ ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں شمولیت اختیار کی تھی اور وائٹ ہاؤس میں اپنے مختصر دور میں صدر ٹرمپ کے ساتھ متعدد سرکاری مواقع پر خدمات سرانجام دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں پریس اسسٹنٹ ایلی ایکرا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدا ہی سے یہ عہدہ مختصر مدت کے لیے سنبھالنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایلی ایکرا اور ان کے منگیتر کافی عرصے سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور وہ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بعد انڈیانا میں ہی رہیں گی۔ انتظامیہ میں شمولیت کے بعد ایلی ایکرا نے ابتدا میں وائٹ ہاؤس ٹریول آفس میں خدمات انجام دیں، بعد ازاں انہیں وائٹ ہاؤس پریس آفس منتقل کردیا گیا، جہاں انہوں نے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ اور دیگر اہم انتظامی عہدیداروں کے ساتھ کام کیا۔ اپنے دورِ ملازمت کے دوران ایکرا کو ٹرمپ انتظامیہ کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ وہ صدر کے متعدد ملکی و غیر ملکی دوروں میں شریک رہیں اور وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگز، تقریبات، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور دیگر اہم مواقع پر ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔ وہ ایئر فورس ون پر صدارتی سفر کے دوران بھی میڈیا سے متعلق امور سنبھالتی تھیں۔ دفتر میں نوکری کے آخری روز ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے الوداعی بیان میں ایلی ایکرا نے 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی ریلی میں شرکت سے متعلق لکھا کہ اس وقت وہ صرف 14 برس کی تھیں اور انڈیانا میں اس ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں شریک ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرنے، اوول آفس میں تاریخی صدارتی احکامات پر دستخط ہوتے دیکھنے اور روزانہ پریس کے ساتھ ان کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کا تجربہ ان کے لیے ناقابل فراموش ہے۔ ایلی ایکرا نے مزید کہا کہ اب وہ رواں ماہ کے آخر میں شادی کے لیے اپنے آبائی علاقے انڈیانا واپس جارہی ہیں اور وائٹ ہاؤس میں گزارے وقت، ملنے والے لوگوں اور حاصل ہونے والے مواقع پر شکر گزار ہیں۔بے قابو ہوئے طیارے کے تبوک اترنے تک اسرائیل کا زہریلا پراپیگنڈا عبدالغفور چودھریایک وقت تھا کہ پاکستان میں بیورو کریٹس کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اسی لیے تو بانی پاکستان نے .

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Nawaiwaqt_ /  🏆 6. in PK

امریکی سیاست ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس ایلی ایکرا استعفیٰ

 

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News: آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Punjab Assembly session on Friday to approve Punjab Local Government Act 2025Punjab Assembly session on Friday to approve Punjab Local Government Act 2025Provincial Motor Vehicles Ordinance 2025, Punjab Control of Narcotics Bill 2025.
مزید پڑھ »

PA session convened on Friday to approve Punjab Local Government Act 2025PA session convened on Friday to approve Punjab Local Government Act 2025Provincial Motor Vehicles Ordinance 2025, Punjab Control of Narcotics Bill 2025.
مزید پڑھ »

قومی اسمبلی: پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ایکٹ متفقہ طور پر منظورقومی اسمبلی: پاکستان نیوی ترمیمی بل اور ایکسپلوسیوز ایکٹ متفقہ طور پر منظورپاکستان نیوی ترمیمی بل 2025ء وزیر دفاع خواجہ آصف نے اور ایکسپلوسیوز ترمیمی بل 2025ء طارق فضل چوہدری نے پیش کیا
مزید پڑھ »

National Assembly passes Rs 17.57tr budget for fiscal year 2025-26National Assembly passes Rs 17.57tr budget for fiscal year 2025-26The National Assembly has approved federal budget for the upcoming fiscal year 2025-26, passing the Finance Bill 2025 with a majority vote.
مزید پڑھ »

2025 East Asia Marine Expo opens in Qingdao West Coast New Area2025 East Asia Marine Expo opens in Qingdao West Coast New AreaThe 2025 East Asia Marine Expo opened at Qingdao Cosmopolitan Exposition in the city’s West Coast New Area, serving as a key side event to the 2025 Global Marine Development Forum.
مزید پڑھ »

Behbood savings certificates profit rates for December 2025 announcedBehbood savings certificates profit rates for December 2025 announcedThe profit rates were last revised in November 2025 and remain unchanged for December 2025.
مزید پڑھ »