شہر قائد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا اور مختلف علاقوں میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu Karachi
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی اور کلفٹن کے علاقے میں متعدد راستوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں سڑکیں ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں ہیں کیونکہ وہاں مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے دفاتر واقع ہیں، سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ رہے ہیں۔
اس سے قبل ہی کراچی کے جٹ لینڈ لائنز میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، شہید اے ایس آئی کی شناخت غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے، مقتول آرٹلری میدان تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات تھا۔ ایس آئی کےاہلخانہ کا کہنا ہے کہ چار پانچ سال پہلے بھی غلام محمد پر حملہ ہوا تھا تاہم پولیس نےملزمان کی تلاش کیلئےچھاپےمارہی ہیں، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کاریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 29 جون کو دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
11ایکڑ زمین کراچی میں ہے کہاں جو فروخت ہو؟میئر کراچی -کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم پرالزام لگایاکہ ہم نےکراچی میں ایک زمین فروخت کی،11 ایکڑ زمین کراچی میں ہےکہاں؟ چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اب ایک اچھی رقم کےایم سی کو ملی ہے مگر کونسی زمین بیچی ہے وہ بتا …
مزید پڑھ »
کراچی میں کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشتگرد گرفتارکراچی میں کالعدم تنظیم کے 5مبینہ دہشتگرد گرفتار SamaaTV
مزید پڑھ »
کراچی: مویشی منڈی میں خاتون بیوپاری بھی جانوروں کی فروخت میں مصروفکراچی: مویشی منڈی میں خاتون بیوپاری بھی جانوروں کی فروخت میں مصروف Karachi CattleMarket Women WomanTrader Animals EidulAdha Sindh Pakistan MuradAliShahPPP SindhCMHouse
مزید پڑھ »
کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتارکراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنے والے 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس ،گزری ،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے۔
مزید پڑھ »