ملزم موقع سے فرار ہوگیا مزید پڑھیں: ExpressNews
شہر قائد کے علاقے ملیر سعودیہ کالونی میں سفاک ملزم نے کمسن سوتیلے بیٹے کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کھوکھرا پار حکمت اللہ کا کہنا تھا ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ 3 سالہ عبدالہادی کو اس کے سوتیلے باپ اسلم نے گلا دبا کر قتل کیا ہے اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا مقتول کی ماں گھر پر موجود نہیں تھی۔
مقتول کی والدہ نے بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر اکثر نشہ کرنے کے لیے رقم کا تقاضہ کرتا تھا اور نہ دینے پر بیٹے سے مار پیٹ کرتا تھا، جب وہ گھر آئیں تھیں تو بیٹے کو بے ہوش حالت میں پایا جسے اسپتال لے کر پہنچیں تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی، پولیس نے گرفتاری کے لیے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔