لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج
شہر قائد میں کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نہ صرف گھنٹوں بجلی کی معطلی بلکہ اوور بلنگ بھی لوگوں کے لیے اذیت کا باعث بن گئی۔ لوڈ شیڈنگ کے ستائے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ڈیفنس میں کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے اس ادارے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایندھن اور گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف سوئی گیس نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو معمول کے مطابق گیس فراہم کی جارہی...
ماہرین کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک واپڈا کی جانب سے فراہم کردہ سستا بجلی پر انحصار کر رہی ہے اور پیسے بچانے کے لیے تیل پر چلنے والے فرنس پلانٹ نہیں چلارہی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’کے الیکٹرک، وبا کے دوران کراچی کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کرنے کا شکریہ‘بڑھتے درجہ حرارت کے ساتھ ہی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور وہ شہر میں بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک سے شکایات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
گیس کی قلت کے نام پر لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئیگیس کی قلت کے نام پر لوڈ شیڈنگ، کے الیکٹرک کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے وار تیز پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اموات میں ہوشربا اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے گزشتہ چند دونوں میں کمی آنے کے بعد آج اچانک پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور یہ مہلک وبا گزشتہ چوبیس گھنٹوں
مزید پڑھ »
کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار -کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک نے اپنی روش نہ بدلی اور انوکھی منطق پیش کردی۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی کیونکہ ادارے کی جانب سے رجسٹرڈ صارفین …
مزید پڑھ »
کراچی میں لوڈشیڈنگ کا واحد حل ’کے-الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنا ہے، مصطفیٰ کمالکے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے مزید کمپنیوں کو بجلی کی خریداری و فراہمی کے لائسنس جاری کیے جائیں، مصطفیٰ کمال
مزید پڑھ »