کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ، پی ٹی آئی رہنماوں کا روزانہ دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان
کراچی: فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی رہنماوں نے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کراچی میں روز دو گھنٹے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما کراچی میں مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف میدان میں آ گئے، پریس کانفرنس کے دوران فردوس شمیم نقوی اور آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں دبا کراووربلنگ کی جا رہی ہے، عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ آچکے، کمپنی کا معاہدہ پبلک کیا جائے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کےالیکٹرک 600 میگا واٹ سے زیادہ نیشنل گرڈ سے لینے کی سکت نہیں رکھتا، کےالیکٹرک نے دبا کر اووربلنگ کی ہوئی ہے، اس کے معاملات درست نہیں، کراچی کے بجلی کے نظام کیلئے کوئی اورراہیں ڈھونڈنی ہونگی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔
آفتاب صدیقی نے دھرنے کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی روزانہ 3 بجے سے 5 بجے کےالیکٹرک کے سامنے دھرنا دیا کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اووربلنگ کا سسٹم ختم کیا جائے اور کےالیکٹرک کامعاہدہ بھی پبلک کیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے سبب شہری شدید گرمی کے سبب پریشانی میں مبتلا ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جون میں اموات: لاہور، کراچی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال واضح اضافہبی بی سی کو ملنے والے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو بڑے شہروں، لاہور اور کراچی میں گذشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون میں کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ »
کراچی میں پولیس کی مبینہ بھتہ خوری، دکانداروں کا احتجاجکراچی میں پولیس کی مبینہ بھتہ خوری، دکانداروں کا احتجاج ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت کا اہم قدم، کراچی میں میٹرو بس چلنے کی بڑی امیدملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میٹرو بس چلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے، وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹیںڈر جاری کر دیا۔
مزید پڑھ »
کراچی: پولیس کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ CTD تھانے میں درجکراچی کے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں واقع منظور کالونی میں گزشتہ صبح پولیس کانسٹیبل نعمان کی دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری | Abb Takk News
مزید پڑھ »