ٹیکس دہندہ کا چھ دن ٹیکس کی وصولی اور تنخواہ دار کا پانچ دن کام کرنا سراسر ناانصافی ہے، جاوید بلوانی
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ماتحت تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے لیے فوری طور پر 6 ورکنگ ڈے بحال کرے تاکہ معیشت کی بہتری کے ساتھ صنعت و تجارت کا حجم بھی بڑھ سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کو بینکنگ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور جی سی سی ممالک کے ساتھ کام کرنے والے کاروباری افراد کو بھی بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ممالک جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرتے ہیں لہٰذا ایسی صورتحال میں جی سی سی ممالک کے ساتھ ہفتے بھر چار دن مالی لین دین کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔
جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے 13اکتوبر 2011 کو فی ہفتہ پانچ ورکنگ ڈے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کیونکہ اُس وقت ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے نتیجے میں طویل لوڈ شیڈنگ اور کئی گھنٹوں کے لیے بریک ڈاؤن ہوا کرتے تھے۔ 2024 میں ہمارے ملک میں اب توانائی کی کوئی کمی نہیں اور وفاقی وزارت برائے توانائی نے بھی وقتاً فوقتاً باور کیا کہ ملک کو ضرورت سے زیادہ بجلی میسر ہے جبکہ حکومت آئی پی پیز کو غیر فعال صلاحیت کی ادائیگیاں دے رہی...
جاوید بلوانی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ پانچ ورکنگ ڈے کی بدولت سرکاری ملازمین بمشکل پورے ہفتے 40گھنٹے کام کرتے ہیں اور اکثر سرکاری ملازمین نماز جمعہ کے بعد اپنے دفاتر کا رخ ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہفتہ وار کام کرنے کا دورانیہ مزید کم ہوکر 36گھنٹے رہ جاتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے کو مطلع کیا جائے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تمام وزارتیں، محکمے اور اتھارٹیز ہفتہ وار 48 گھنٹے خدمات پیش...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمتعالمی برادری اسرائیل کی خطرناک مہم جوئی، اس کی جارحیت اور نسل کشی کے اقدامات پر اسے فوری طور پر جواب دہ ٹھہرائے
مزید پڑھ »
آئی ٹی ایف سی کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلانوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کرنے کے اعلان اور آئی ایف ٹی سی کی مالی معاونت پر اظہارِ تشکر
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں کا معاملہ، بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کردیاسپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے، سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے: بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زوروزیراعظم نے فلسطین اور لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے پر بھی زور دیا
مزید پڑھ »
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اعلانوزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا
مزید پڑھ »
وائٹ ہاؤس: ایران فوری طور پر اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہےامریکہ نے دعویٰ کیا کہ ایران اسرائیل پر بلیسٹک میرائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اس حملے سے روکنے کے لیے اسرائیل کے دفاع میں تعاون کر رہا ہے۔
مزید پڑھ »