کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارش کی پیش گوئی - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارش کی پیش گوئی - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارش کی پیش گوئی -

مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت شہر میں ہفتے کو ہلکی اور اتوار کو درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے برسات کا سلسلہ آئندہ تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات میں بننے والےڈیپ لو پریشر کی شدت سابقہ سسٹم سے قدرے کم ہے،تاہم اس کے ٹرفکی وجہ سے ہفتے کو شہر میں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے اور بارش کا سلسلہ پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔ جب کہ اس دوران اتوار کو درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق شہر میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے تحت معتدل نوعیت کی بارشیں ہونے کی توقع ہےتاہم بارش سے قبل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے۔ مذکورہ سسٹم کے تحت 20 ملی میٹر بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے سسٹم کی آمد سے قبل سمندری ہوائیں متاثر ہونے جبکہ متوازی سمت کی شمال مشرقی کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے حدت بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری جبکہ کم سے کم 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 76 جبکہ شام کو 60 فیصد رہا۔ دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ ہفتےکو مطلع جذوی اور مکمل ابرآلود جبکہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور میں‌ پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم کی موتلاہور میں‌ پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم کی موتاے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تھانہ مناواں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کا ملزم مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔
مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی کراچی میں ایک بار پھر تیز بارشوں کی پیش گوئی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

یونان کی سمندری حدود میں گیس کی تلاش، ترکی نے فرانس کے الزامات مسترد کر دیئےیونان کی سمندری حدود میں گیس کی تلاش، ترکی نے فرانس کے الزامات مسترد کر دیئےپیرس: (ویب ڈیسک) فرانس نے یورپی یونین کے رکن ملک کے سمندری پانیوں میں تجاوز کرنے کے لیے ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ترکی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے دائرے میں ہے۔
مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 11ماہ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی گئیںمقبوضہ کشمیر میں پچھلے 11ماہ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی گئیںمقبوضہ کشمیر میں پچھلے11ماہ میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی گئیں KashmirBleeds OccupiedKashmir IndianCrimes IndianTerrorism Kashmiris TargetKilling HumanRights UN OIC_OCI MirwaizKashmir ForeignOfficePk ImranKhanPTI KashmiriLivesMatter
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-25 21:23:59