کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا، جس کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے سے علاقے کی کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں دھماکا سحری کے وقت ہوا، ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ بیکری میں دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں بیکری مکمل تباہ ہو گئی، اردگرد کی کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا، جب کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے شواہد اکھٹے کیے۔دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں چوری کے واقعات کا بھی انکشاف ہوا ہے، دکان داروں کا کہنا تھا کہ ان کی دکانوں کا دھماکے سے صرف نقصان ہی نہیں ہوا بلکہ سامان بھی چوری ہوا...
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ یہ دھماکا سلنڈر کا تھا لیکن تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں برس کا پہلا سلنڈر دھماکا 9 جنوری کو کراچی کے علاقے رزاق آباد مین بس اسٹاپ کے قریب ایک ورکشاپ میں ہوا تھا، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے، جس پر انھیں سِول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ اسی دن شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب بھی ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی،فرانس اور اٹلی میں دوبارہ اضافہبرطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں میں کمی،فرانس اور اٹلی میں دوبارہ اضافہ CoronavirusOutbreak CoronaUpdates WHO VirusSpreadRapidly CoronaVirusInUK France Italy IncreaseCoronaCases azzurri FRANCE24
مزید پڑھ »
یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے 48 گھنٹوں میں جنگ بندی کی 151 خلاف ورزیاںیمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم کردہ عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کرونا کی وجہ سے کی گئی جنگ
مزید پڑھ »
کراچی سمیت سندھ میں آج لاک ڈاؤن کو 5ہفتے مکمل،رمضان میں نرمیرمضان المبارک کے موقع پرلاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates sindhlockdown
مزید پڑھ »