سی سی ٹی وی میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے
کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی سکیورٹی گارڈ بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین گاڑیوں میں غیر ملکی جا رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب موجود تھے، سکیورٹی گارڈ نے حملہ آورں پر فائرنگ کرکے حملہ ناکام بنایا۔ راجہ عمر خطاب کے مطابق اسپیڈ بریکر پر گاڑی آہستہ ہوئی تو حملہ کیا گیا، گاڑیوں میں موجود تمام غیر ملکی محفوظ رہے، دہشت گرد موٹرسائیکل پرگاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے پہنچے، جائے وقوعہ کے قریب دہشت گرد موٹر سائیکل سے اترگئے، دہشت گرد گاڑی کے قریب پیدل پہنچے اور فائرنگ کی جس پر وین کے پیچھے موجود سکیورٹی گارڈز نے جوابی فائرنگ کی۔
ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، غیر ملکیوں کے ہمراہ موجود سکیورٹی گارڈز نے دہشت گرد سے مقابلہ کیا، دہشت گردکو سر پر گولی مارکر ہلاک کیاگیا۔ابتدائی تفیتش کے مطابق دھماکا صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا: ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسردہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر قانون کا قومی اسمبلی میں پالیسی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا مالک کون ہیں؟کراچی : لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئی ،
مزید پڑھ »
کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کو کیسے ناکام بنایا گیا؟ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیاکراچی : لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔.......
مزید پڑھ »
کراچی میں غیر ملکیوں پر حملہ کرنیوالے خودکش بمبار گاڑی تک کیسے پہنچے؟ ابتدائی تفتیش سامنے آگئیابتدائی تفیتش کے مطابق دھماکا صبح 6 بج کر 50 منٹ پر کیا گیا: ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
مزید پڑھ »
کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 افراد جاں بحقخودکش حملہ آور نے جاپانی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، 4 غیر ملکی محفوظ رہے
مزید پڑھ »
کراچی : پولیس یونیفارم میں برگر چین لوٹنے والے ملزم کی میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئیکراچی : پولیس یونیفارم میں برگر چین لوٹنے والے ملزم نے میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی، ........
مزید پڑھ »
کراچی: غیر ملکیوں کو لے جانے والی گاڑی پر حملہحکام کے مطابق کار سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جس کے فوراً بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، چاروں ملزمان مختلف کیسز میں مطلوب ہیں
مزید پڑھ »