گھات لگائے ملزمان نے خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، شوہر محفوظ رہا
منگھوپیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون کا شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ خدیجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی کی رہائشی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔ تحقیقات کے مطابق مقتولہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی میں واقع اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا ۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔.
منگھوپیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون کا شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ خدیجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی کی رہائشی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔ تحقیقات کے مطابق مقتولہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی میں واقع اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا ۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔گلگت بلتستان میں خواتین ووٹرز کا وزن بڑھ گیا، متعدد حلقوں میں نتائج پر اثر انداز ہوں گیپاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔




