ان کے والد اور معروف سندھی مصنف تاج جویو کا کہنا تھا کہ 'نامعلوم افراد' ان کے بیٹے کو سہراب گوٹھ کے پاس رات ایک بجے اتارا جس کے بعد سارنگ ٹیکسی لے کر گھر آئے۔
کراچی سے ایک ہفتے قبل مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے انسانی حقوق کے ایکٹوسٹ سارنگ جویو گزشتہ شب اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔
تاہم وہ 10 اور 11 اگست کی درمیانی شب کو کراچی کے علاقے اخترکالونی میں اپنی رہائش گاہ سے نکلنے کے بعد سے لاپتا تھے، ان کے اہل خانہ کو یقین تھا کہ انہیں نامعلوم سیکیورٹی اہلکار اٹھا کر لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریری طور پر اپنے مؤقف کے بارے میں سینیٹ کمیٹی کو لکھیں گے اور وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام لاپتا افراد کو رہا کیا جائے۔
علاوہ ازیں تاج جویو نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے بیٹے کی گمشدگی کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سارنگ جویو کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور کمیٹی کی جانب سے مسئلہ اٹھانے کے بعد گزشتہ شب چھوڑا گیا۔لاپتا افراد کے کمیشن کے سربراہ پیش نہ ہوئے تو تحریک استحقاق لائیں گے، چیئرمین کمیٹیاس دوران رجسٹرار لاپتا افراد کمیشن نے بتایا کہ جسٹس جاوید اقبال نے خود آنا تھا لیکن وہ نہیں آ سکے، آصف زرداری کی پیشی کے باعث چیئرمین نیب کو سیکیورٹی خدشات...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی سے لاپتا انسانی حقوق کے کارکن سارنگ جویو گھر پہنچ گئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان سے محبت، کراچی پھر جیت گیا، یومِ آزادی پر اربوں روپے کی ریکارڈ خریدارییومِ آزادی، کراچی والوں نے کتنے ارب روپے کی خریداری کی؟ ARYNews
مزید پڑھ »
کراچی کو سندھ سے الگ کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا:رضا ربانیکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کراچی سے متعلق بیان نئی بات نہیں
مزید پڑھ »
بارشیں برسانے والا سسٹم کل شام سے کراچی میں داخل ہونے کا امکان - ایکسپریس اردومنگل کو شہر میں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »