کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا -
سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کے اجتماعات کے لئے 20نکاتی ایس او پیز پر عمل کرایا جائے نماز عید کے لیئے مقررہ مقامات کی عید سے تین چار روز قبل نشاندہی کی جائے اور اس کی میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔ نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ایک مقام پر ایک سے زائد مرتبہ عید کی نماز ادا کی جائے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعتہ الوداع،نمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکورٹی کاانتظام کیاجائے۔اس کے علاوہ مارکیٹوں، بازاروں، بس اسٹینڈ، انٹرسٹی ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے علمائے کرام سے رابطہ کیا جائے۔
علاوہ ازیں سندھ کے تمام کمشنرز کو خصوصی اختیارات تفویض کردئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھی خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،کمشنرز کو خصوصی اختیارات دفعہ 144کے تحت تفویض کیے گئے ہیں۔ دفعہ 144کے تحت کمشنرز اپنے ڈویژن کی حدود میں اختیارات استعمال کرسکیں گے۔ خصوصی اختیارات کی منظوری سندھ کابینہ نے دی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی، سندھ حکومت مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کیلئے تیارسندھ حکومت کا جمعہ کے دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu lockdown
مزید پڑھ »
میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں احتجاج جاریسابق سیکریٹری پی ایف یو جے خورشید عباسی اور سابق سیکریٹری پریس کلب علاؤالدین خانزادہ نے بھی جنگ جیو ورکرز کی آواز سے آواز ملائی۔
مزید پڑھ »
سندھ میں جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایات جاری
مزید پڑھ »
سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 1017 کیسز رپورٹ، وزیراعلیٰ سندھ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
سندھ میں بچے، بزرگ اور خواتین ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنی قرار - ایکسپریس اردوصحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر پابندی برقرار رہے گی، صوبائی محکمہ داخلہ
مزید پڑھ »
تحریک انصاف نے سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کردیا - ایکسپریس اردوصوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے، اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی
مزید پڑھ »