کراچی میں تباہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ ایک اور معصوم جان نگل گیا ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹر انیشنل ائیرلائن کے طیارے پی کے 8303 کے شعلوں کی زد میں آنے والی بارہ سالہ ملازمہ ناہیدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، ناہیدہ سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیرعلاج تھی۔
ناہیدہ اپنے گھر کی واحد کفیل تھی معصوم ناہیدہ نا صرف اپنے گھر کی کفالت کر رہی تھی بلکہ اپنی تعلیم کے اخراجات بھی خود اٹھا رہی تھی، ناہیدہ کی میت اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے، نماز جنازہ کنڈ ملیر میں ادا کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی جھلس کر زخمی ہوئی تھی۔
دوسری جانب تباہ شدہ طیارے کے حادثے میں شہید 84 کی میتیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہے جبکہ 9 ایدھی اور 4 چھپیا سرد خانے میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی جناح گارڈن میں رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی طیارہ حادثہ، سوختہ لاشوں کی شناخت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے کا امکانکراچی طیارہ حادثہ، سوختہ لاشوں کی شناخت آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے کا امکان ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
طیارہ حادثہ ، جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 64 میتیں ورثا کے حوالےکراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے اب تک 64 کی میتیں ورثا کے حوالے کردی ہیں،یک ہیں۔
مزید پڑھ »
نواز شریف کے پاکستان میں ہونے والے طبی ٹیسٹوں کی تحقیقات کا مطالبہ | Abb Takk News
مزید پڑھ »
مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے،عثمان بزدار -لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں لندن کی فضاؤں سے لطف اندوز ہونے والوں کو قوم جان چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن انسداد کرونا نہیں،کرپشن بچانے کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے،کرونا پر سیاست کر کے اپوزیشن نے ثابت …
مزید پڑھ »