کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں دستخط کے بعد پہلا قافلہ اشیاء اور سامان کے ساتھ کل صبح روانہ ہوگا۔
یکم جنوری کو طے پانے والے کُرم امن معاہدے پر باقی 6 ارکان نے بھی دستخط کردیے جبکہ امن معاہدے کے تحت پہلا قافلہ کل پارا چنار روانہ کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے کے تحت امن کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں جن میں مقامی افراد، قبائلی اورسیاسی قیادت شامل ہے انہی امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خوردنوش اور سامان پرمشتمل گاڑیوں کاقافلہ پارا چنار روانہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ کرم کی مقامی امن کمیٹی میں سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، فیض اللہ اور حسین علی شاہ
سمیت 27 ارکان جبکہ اپر کرم سے سابق سینیٹر سجاد حسین طوری اور ایم پی اے علی ہادی سمیت 48 ارکان شامل ہیں۔کرم پرگرینڈ جرگے میں امن معاہدے میں کیا طے پایا ہے؟ ذرائع کے مطابق 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کل صبح 10 بجے ٹل سے پارا چنار روانہ ہوگا جس کے بعد آئندہ چند روزمیں مسافر گاڑیوں کو بھی کانوائے کی صورت میں لے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات بھی شامل ہوں گی، قافلہ علی زئی، بگن ، پارا چنار سمیت کرم کے مختلف علاقوں کو جائے گا ، کھانے پینے کی اشیا علی زئی، بگن ، پارا چناراور کرم کے دیگرعلاقوں میں پہنچائی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی اور کسی ہنگامی صورتحال میں دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں فریقین نے دستخط کیے تھے اور امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی افراد نے پندرہ دن میں اسلحہ ریاست کوجمع کرانے کا وعدہ کیا ہے
کرم، امن معاہدہ، قافلہ، جرگہ، اسلحہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد، راستے کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیارکرم میں امن معاہدے کے بعد تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ پاراچنار قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن معاہدے کے تحت اسلحہ جمع کرنے کا 15 دنوں کا وقت مقررخیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اور بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن معاہدے کے تحت اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین کو 15 دنوں کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرم میں اسلحہ اور بنکرز کی آزادانہ نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن جرگہ: بنکرز ختم ہوں گے، راستے کھولے جائیں گےکوہاٹ میں جاری کریم امن جرگہ میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت انہیں بنکرز ختم اور اسلحہ جمع کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے کے بعد دہشت گردانہ کارروائی کی نگرانیپختونخوا حکومت نے کرم امن معاہدے کے بعد لشکر کشی کرنے والوں کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے: 400 پولیس اہلکار بھرتی ، نئی چیک پوسٹیں تعیناتکرم امن معاہدے کے پیش نظر 400 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے اور نئی پولیس چیک پوسٹیں اور ایف سی پلاٹون بھی تعینات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن معاہدے کے بعد نئی پولیس چیک پوسٹیں اور ایف سی پلاٹون تعیناتکرم میں امن معاہدے کی پیروکارانہم، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں نئی پولیس چیک پوسٹیں بنانے سمیت 2 ایف سی پلاٹونز بھی تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدی سے زیادہ عرصےکے کرم تنازع کے پائیدار حل میں کامیاب ہوئے اور اس مسئلے کے حل کیلئے جرگے کی تقریبا 50 سےزیادہ نشستیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »