بیجنگ/شنگھائی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پھیلی کرونا وائرس کی خوفناک وبا نے مزید
جانیں نگل لیں۔ چینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کے اختتام تک ہلاکتوں کی تعداد 490تک پہنچ گئی۔دوسری جانب کئی عالمی فضائی کمپنیوں نے پہلی ہلاکت سامنے آنے کے بعدہانگ کانگ کیلئے بھی اپنی پروازیں بند کردیں جبکہ جاپانی کروز شپ پر موجود لوگوں میں سے دس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین میں قاتل کرونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ووہان سمیت کئی علاقوں میں مزید سیکڑوں افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو کے قریب پہنچ گئی...
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین سے باہر دوہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق فلپائن جبکہ دوسرے کا ہانگ کانگ سے ہے اور ان دونوں نے ووہان کا سفر کیاتھا۔حکام نے بتایا ہے کہ کل مزید 3ہزار887افرادمیں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد24ہزار324 تک پہنچ گئی ہے۔کیا پاکستان ، ترکی اور ملائیشیا کیساتھ مل کر کوئی نیا اتحاد بنانے جارہا ہے یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جاپان میں ایک کروز شپ پر موجود 3ہزار700لوگوں میں سے دس میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ان دس افراد کے ساتھ جاپان بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33ہوگئی ہے۔کروز شپ کو 14دن کیلئے الگ کردیا گیاہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کا وہ پہلا ہسپتال جس نے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دیکراچی (ویب ڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دی، کراچی، لاہور،
مزید پڑھ »
چین،ہوبے میں مزید2103 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیقچین،ہوبے میں مزید2103 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق China Hubei CoronaVirus MoreCases Reported InfectiousDisease SpreadRapidly People Killed
مزید پڑھ »
پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں، 7 مشتبہ افراد کلیئر: ڈاکٹر ظفر مرزا
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 632 ہوگئیکرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 632 ہوگئی SamaaTV
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، سبزیاں بھی پہنچ سے دور ہونے کا خدشہ کیونکہ۔۔۔لاہور (آن لائن ) کورونا وائرس کے پیش نظر چین سے سبزیاں آنا بند، ادرک اور لہسن کے دام مزید
مزید پڑھ »
پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ظفر مرزاپاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، ظفر مرزا SamaaTV
مزید پڑھ »