کرونا وائرس جانوروں میں منتقلی، پہلا کیس رپورٹ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu coronavirusus
بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا۔کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔کرونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ، عالمی ادارۂ صحت کی ایک بار پھر وارننگ
خاتون نے بتایا کہ ایک روز اُن کے کتے کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اُسے لے کر ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس گئیں، ڈاکٹر نے شک کی بنیاد پر کتے کے چند ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ سامنے آنے پر انکشاف ہوا کہ کتا بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔ مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اُسے اسپتال لے کر گئی تھی۔
کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسے اپنے تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق کتے کو چودہ روز تک اکیلا رکھا جائے گا اور اگر وہ صحت مند ہوگیا تو اُسے مالکن کے حوالے کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس ’COVID2019‘ پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گیا، اب تک وائرس کی وجہ سے 2800 سے زائد اموات ہوئیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث شہر قائد کے باسیوں میں خوف وہراس | Abb Takk News
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2804 ہو گئی، چین میں ہلاکتوں میں کمیبیجنگ: نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2804 ہو گئی ہے، دوسری طرف چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے نئے کرونا وائرس کے 38 ممالک میں کیسز کی تعداد
مزید پڑھ »
کورونا وائرس کے بارے میں وہ سب کچھ جنہیں جاننا ضروری ہے - Health - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز، سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیںکراچی : شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا اور 80روپےوالاڈبہ2500روپےتک فروخت ہونےلگا۔تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھ »
نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفتنئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت CoronaVirus Vaccine China InfectiousDisease SpreaddRapidly Remdesivir DeadlyVirus
مزید پڑھ »
کرونا وائرس:میئر کراچی نے متعلقہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی | Abb Takk News
مزید پڑھ »