کرونا وائرس، فیس بک کے سربراہ کی عالمی ادارۂ صحت کو بڑی پیش کش ARYNewsUrdu FACEBOOK Coronavirus
سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے عالمی ادارہ صحت کو کرونا وائرس کے مفت اشتہارات کی پیش کش کردی۔
فیس بک کے بانی کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے متعلق افواہوں اور جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے ہم نے مختلف اقدامات کیے‘۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی نے ڈبلیو ایچ او کو پیش کش کی کہ وہ فیس بک پر مفادِ عامہ سے متعلق اشتہارات کو بالکل مفت شائع کرواسکتے ہیں۔مارک زکر برگ نے وضاحت کی کہ ’عالمی ادارۂ صحت کو پیش کش کرنے کا مقصد کرونا وائرس سے متعلق درست معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ لوگ خوف زدہ نہ ہوں‘۔
یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس اب تک دنیا کے 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں وائرس کی وجہ سے 3 ہزار 206 اموات ہوئیں جبکہ 93 ہزار کے قریب لوگ متاثر بھی ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کرونا سے مزید 38 افراد ہلاک ہوئے مگر اہم پیشرفت یہ ہے کہ نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، دوسری جانب امریکا میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 79، ایران میں 90 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ اب تک 47 ہزار 900 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو بھی گئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈیرن سیمی کی پاکستان میں ٹیکس دینےکی پیش کشوزیراعظم نے ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت ملنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا پڑھیے Abbasshabbir72 کی رپورٹ PeshawarZalmi SamaaTV
مزید پڑھ »
حزب اللہ ملیشیا کی عراق کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کی دھمکیعراق میں ایک شدت پسند گروپ حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس کے ناپسندیدہ شخص انٹیلی جنس
مزید پڑھ »
سینیٹ اجلاس میں آٹا بحران سے متعلق قائمہ کمیٹی کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ پیشسینیٹ اجلاس میں آٹا بحران سے متعلق قائمہ کمیٹی کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ پیش مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
انسان 82 سال کی عمر میں سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے: برطانوی تحقیق میں دعویٰلندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسان 82 سال کی عمر میں سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
لندن میں مقیم شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہلاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں مستقل حاضری معافی کے
مزید پڑھ »
بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہاسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کی پیداوار کے شعبہ میں جاری مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »